سموگ تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ،40فیصدحاضری
ملتان(خصوصی رپورٹر) سموگ کی تعطیلات کے بعد ملتان کے تعلیمی ادارے کھل گئے ۔حاضری 40فیصدرہی ، افسروں کے دورے۔
تفصیل کے مطابق حکومتی احکامات کے بعد ملتان کے تعلیمی ادارے گذشتہ روز کھل گئے مگر طلبا وطالبات کی حاضر ی بہت کم رہی ،محکمہ سکولز کے مطابق صرف 40فیصد طلبا سکول آئے جبکہ کالجز میں یہ شرح اس سے بھی کم رہی جبکہ یونیورسٹیوں میں طلبا کی تعداد 55فیصد رہی ایس اوپیز کا جائزہ لینے کے لئے تعلیمی افسروں نے سکولوں کا دورہ کیا اور پرنسپلز کو مقررہ ایس اوپیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ سموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ تمام طلباء اور ان کے والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو سکول بھجوائیں تاکہ تعلیمی عمل دوبارہ شروع ہو سکے ۔