پاکستان سٹرس برآمد سے 185ملین زرمبادلہ کماتا،عاشق کرمانی

 پاکستان سٹرس برآمد سے 185ملین زرمبادلہ کماتا،عاشق کرمانی

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر سال سٹرس کی برآمد سے قریباً 185 ملین ڈالر زر مبادلہ کماتا ہے جس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

 حکومت پنجاب صوبہ میں سٹرس (ترشاوہ) پھلوں کی بحالی اور پیداوار میں اضافے کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسان پیکیج کے تحت سٹرس کی بحالی کیلئے 1.2 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ اورضلع لیہ میں سٹرس ریسرچ سینٹرکا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ ان کا مقصد نہ صرف سٹرس کی سرٹیفائیڈ نرسریوں اور نئے باغات کا قیام عمل میں لانا ہے بلکہ اس منصوبہ کے تحت سٹرس کی پیداوار اور برآمدات میں بھی اضافہ کرنا مقصود ہے تاکہ ملکی معیشت کومستحکم کیا جا سکے ۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب کو بتایا گیا کہ سٹرس کی بحالی کے تین سالہ پروگرام کا مقصدجدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے سٹرس کے سرٹیفائیڈ پودوں کی تیاری اور کاشتکاروں کو فنی راہنمائی کی فراہمی ہے ۔ اس مقصد کے حصول کیلئے باغبانوں کو بہترین ممکنہ وسائل فراہم کئے جائیں گے تاکہ سٹرس کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے ۔ صوبہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سٹرس کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں