ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے میں ہفتہ صحت کا افتتاح کر دیا

 ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے میں ہفتہ صحت کا افتتاح کر دیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا، خبرنگار )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے میں ہفتہ صحت کا افتتاح کر دیا اور۔

 مختلف کاؤنٹر پر جا کر سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا ،ہفتہ صحت میں ہیپاٹائٹس اے ، بی اور سی، شوگر، ایڈز ، ٹی بی، اور پی سی آر کے مفت ٹیسٹ کئے جائیں گے اور مستند ڈاکٹرز کونسلنگ کریں گے مریضوں کو بلامعاوضہ ویکسی نیشن بھی کی جائے گی، ہیلتھ ویک کے دوران ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں، تمام دیہی مراکز صحت اور 3 بنیادی مراکز صحت میں خصوصی کیمپس بھی لگائے گے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ ہفتہ صحت کی سرگرمیاں 22 نومبر تک جاری رہیں گی ہفتہ صحت منانے کا مقصد لوگوں کو ہیلتھ سکریننگ کی سہولیات ان کی دہلیز پر بلاامتیاز فراہم کرنا ہے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جائیں گے تمام لوگ ہفتہ صحت کے تحت لگائے جانے والے میڈیکل سکریننگ کیمپس پر اپنی ہیلتھ سکریننگ لازمی کرائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں