بغیر نقشہ تعمیرات کیخلاف دوسرے روز بھی آپریشن
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرسید منور عباس بخاری کے حکم اوراسسٹنٹ کمشنر محمد اصغر اقبال لغاری کی ہدایت پر نقشہ برانچ کی کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری،نورشاہ روڈ پر مارکیٹ کو سیل کردیا۔
، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنرسید منور عباس بخاری کے حکم اوراسسٹنٹ کمشنر محمد اصغر اقبال لغاری کی ہدایت پرنقشہ پاس نہ کرانے اوربغیر نقشہ تعمیرات کرنے والوں کے خلاف نقشہ برانچ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو نے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں میونسپل کمیٹی کوٹ ادو نقشہ برانچ کی ٹیم امان اللہ خان نتکانی ہیڈ کلرک پلاننگ برانچ،صفدر عباس انفورسمنٹ انسپکٹر،خضر پچار ،حافظ رفیق، محبوب گرمانی نے چیف آفیسرشیخ وقاص حمید کی قیادت میں نقشہ پاس نہ کرانے والوں کے خلاف دوسرے روز کے آپریشن میں نور شاہ روڈ پر ڈی ایس پی آفس کے سامنے واقعی یوسف مارکیٹ جس میں 15 کے قریب دکانیں تھیں کوسیل کر دیا،اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو محمداصغراقبل لغاری نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی حدود میں کسی کو بھی بغیرنقشے پاس کروائے جانے کی صورت میں کسی قسم کی غیر قانونی تعمیر کی اجازت نہیں ہے ،ایسے میں تمام تعمیرات نقشے پاس ہو نے اور بلڈنگ بائی لا زکے مطابق ہوں گی،بغیر نقشہ کے ہونیوالی تعمیرات کو گرادیا جائے گا اور مالک کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر کا اندراج اور بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جائیگا۔