خاتون سے زیادتی، متعدد افراد کے اغواء پر مقدمات

خاتون سے زیادتی، متعدد افراد کے اغواء پر مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا و زیادتی کی اطلاعات موصول ہونے پر مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس تھانہ مخدوم رشید کو مصطفی نے اطلاع دی کہ ملزموں نے پرانی رنجش پر اسکے بھائی کو موٹر سائیکل سمیت اغوا کرلیا ۔

تھانہ صدر شجاعباد کو رمضان نے اطلاع دی کہ اسکی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ۔ پولیس تھانہ سٹی جلالپور کو فیض رسول نے بتایا کہ جاوید وغیرہ اسکے بھائیوں کو اغوا کرکے لے گئے ۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو سرفراز نے بتایاکہ ملزم نے اسکی بیٹی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اطلاعات پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں