پی ٹی آئی کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے ،خالد جاوید
ملتان(لیڈی رپورٹر )ضلعی صدر تحریک انصاف چودھری خالد جاوید وڑائچ نے بانی پارٹی تحریک انصاف کی جانب سے 24نومبرکو ہونے والے احتجاج کی کال پر پی پی 213سے نکلنے والے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پارٹی تحریک انصاف کی احتجاجی دھرنے کی کال پر پی پی 213سے سینکڑوں کی تعداد میں افرادقافلے میں شریک ہیں حکومت کی بوکھلاہٹ اتنی زیادہ ہے کہ رات گئے۔
میرے گھر پر اور کارکنان کے گھروں پر بغیر کسی وارنٹ کے چادر چاردیورای کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوئے ہیں ۔میرے بیٹے ٹکٹ ہولڈر پی پی 213چودھری حارث جاوید وڑائچ سمیت کئی کارکنان کو گرفتار کیا اور گھروں سے چیزیں تک اٹھا کر لے گئے ۔میں اپنے حلقہ پی پی 213کی عوام کا بے حد مشکور ہوں اتنی مشکلات ہونے کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں لوگ قافلے میں شریک ہیں۔ہم اپنے جائز مطالبات کو منوانے کے لیے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کے لیے نکلے ہیں یہ احتجاج صرف بانی پارٹی تحریک انصاف اور تحریک انصاف کے وہ رہنماء اور کارکنان کی آزادی کے لیے ہی نہیں ہے۔ بلکہ آپ عوام اور آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے حقیقی آزادی کیلئے ہونے والا احتجاج ہے ۔اس جعلی حکومت نے 26ویں آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی اور اس کی طاقت کو مفلوج کردیا گیا ہے ۔تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ اس ویں آئینی ترامیم کو واپس لیا جائے ۔8فروری کو ہونے والے الیکشن میں ہمارا جو مینڈیٹ ہم سے چھینا گیا اسے واپس کیا جائے ۔