ڈپٹی کمشنر کاتحصیل ہسپتال چوک سرور شہید کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر کاتحصیل ہسپتال چوک سرور شہید کا اچانک دورہ

چوک سرورشہید ( نمائندہ د نیا)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کا اسسٹنٹ کمشنر شعیب بوسن کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید کااچانک دورہ، ڈاکٹرز کی حاضری، میڈیسن ریکارڈ، انسولین کی مریضوں کو فراہمی کاریکارڈ ۔

، مشینری کو بھی چلا کر چیک کیا، مریضوں سے طبی سہولیات دریافت کیں ،متعدد ڈاکٹرز کی غیر حاضری پر ایم ایس ڈاکٹر محمد اجمل کی سرزنش کی اور ڈاکٹروں کی ڈیوٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر محمداجمل کو وارننگ دی اور کہا کہ ہسپتال کی صفائی چوبیس گھنٹے ہونی چاہیے ۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ،انسانی زندگی ہرشے سے زیادپ قیمتی ہے ، سٹاف کی حاضری ،ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں