سوا ارب سے 550کلو میٹر گیس لائنیں تبدیل
ملتان (نعمان خان بابرسے ) جی ایم سوئی گیس احمد جواد خان خاکوانی نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم تبدیل ہوتے ہی گیس کی مانگ میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے ۔
جس روزانہ کی بنیاد پر امپورٹڈ گیس کی سیل بھی ایک ہزار ملین کیوبک سے تجاوز کر گئی ہے سوا ارب روپے کی لاگت سے 550کلومیٹر کی بوسیدہ گیس لائنیں تبدیل کر دی گئی ہیں ، گیس پر یشر بڑھانے کیلئے بیالیس کروڑ روپے سے اکتالیس کلومیٹر تک بڑے قطر کی لائن ڈا ل دی گئی جبکہ پینتیس سو جگہوں پر گیس کی لیکیج دو ر کرنے کے حوالے سے بھی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ، گیس کی چوری پر686 مقامات پر چھاپے ، 56 لاکھ روپے کا جرمانہ ، گیس چوروں کیخلاف 29 مقدمات درج کر لئے گئے ،20کروڑ 40 لاکھ کے نادہندگان کے 1253 کنکشن منقطع کر دئیے گئے ہیں ، گیس کی چوری روکنے کیلئے 445مختلف مقامات پر ٹی بی ایس میٹرنگ شروع کر دی جس سے چوری روکنے میں کافی حدتک مدد ملے گی ۔ جی ایم سوئی گیس نے کہا کہ صارفین کی شکایات کا ازالہ ترجیح ہے ،اسی لیے 50 فیصد شکایات بھی کم ہوئی ہیں تاہم گھریلو اور کمرشل صارفین کسی بھی قسم کی شکایات کیلئے ڈبل ون ڈبل نائن پر رابطہ کریں ،پی ٹی سی ایل کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا اور ای میل سے بھی شکایت درج کراسکتے ہیں جس پر فوی کارروائی کی جائیگی۔ تین سال میں التوا کا شکارکنکشن کی تعداد 38ہزارتک پہنچ گئی ،تاہم نئے کنکشن کے حوالے سے تا حال کوئی نئی پالیسی نہ بن سکی لیکن صارفین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈبل ون ڈبل نائن پر کال کی جا سکتی ہے ۔گزشتہ سال کی نسبت 50 فیصد شکایات کا کم ہونا صارفین کا محکمے پر اعتماد کا نتیجہ ہے ، صبح 6سے رات 10بجے تک بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں ۔