گگومنڈی میں گندگی کے انبار،شہرکچراکنڈی میں تبدیل
گگومنڈی(نامہ نگار)گگومنڈی شہر کچراکنڈی میں تبدیل ،گندگی کے انبارلگ گئے ،ستھراپنجاب پروگرام ٹھیکہ پردینے سے صفائی کانظام درہم برہم۔
تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے گگومنڈی اوراس کے مضافاتی چکوک میں صفائی نہ ہونے سے ہرطرف گندی کے ڈھیرلگ گئے ، شہرکے لاری اڈاکے نزدیک بوریوالاروڈکے کنارے کچراکنڈی کامنظرپیش کررہے ہیں۔ شہرمیں گلیوں اور بازاروں میں لگے گندی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبواورتعفن سے شہریوں کاسانس لینابھی محال ہوگیاہے اورشہری مختلف بیماریوں کاشکارہونے لگے ہیں ۔شہریوں حاجی شاہین،چودھری سہیل اصغر،چودھری ندیم گجر،رانایاسر،حمزہ،عبداﷲ فراز،محبوب عالم ودیگر کاکہناتھاکہ ستھراپنجاب پروگرام ٹھیکہ پردینے سے صفائی کانظام درہم برہم ہوگیاہے ،شہرسے فوری طورپرگندگی کے ڈھیروں کومنتقل نہ کیاگیاتوڈینگی سمیت دیگرموضی امراض کے پھیلنے کاخدشہ ہے ۔ ارباب اختیار فوری نوٹس لے کر صفائی کا انتظام بہتر کریں۔