دلہن تیارکرنے کیلئے جانے والی بیوٹیشن بچی سمیت اغواء
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)نا معلوم ملزموں نے دلہن کو تیارکرنے کیلئے جانے والی بیوٹیشن کو بچی سمیت اغواء کرلیا، پولیس نے خاوندکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،تفتیش جاری ہے ۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 بی نذد تبلیغی مرکز کے رہائشی محمد اسامہ انصاری کی شادی 4سال قبل بیوٹیشن سویرہ حبیب سے ہوئی تھی جس سے اس کی ایک بیٹی زینب بھی ہے ،19نومبرکے روزسویرا حبیب اپنی بیٹی کے ہمراہ دلہن کو تیار کرنے کیلئے گھر سے گئی جسے نامعلوم ملزم اغوائکر کے لے گئے ۔پولیس تھانہ سٹی نے مغویہ کے خاوند محمد اسامہ انصاری کی مدعیت میں نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔