مزید2منی پٹرول پمپ سیل مالکان کے خلاف مقدمات
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادوکے حکم پر سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ کی غیر قانونی پٹرول پمپ اور ڈبہ ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں جاری،2مزیدمنی پٹرول پمپ سیل،مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
ڈپٹی کمشنرکوٹ ادو سیدمنور عباس بخاری نے ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں سمیت ڈبہ سٹیشن ،آئل گوداموں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیاہوا ہے ۔جس پر سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ سیدہ سحرش ارشادبخاری کاضلع کوٹ ادو میں آپریشن شروع ہے ،گزشتہ روزسول ڈیفنس آفیسرنے غیرقانونی آئل ایجنسی اور ڈبہ سٹیشن ،آئل گودام کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدرکے علاقے طارق چوک اور جی ٹی روڈ پر چھاپے مارے اوریونٹ لگاکر منی پٹرول پمپ چلانے والے سمیع اللہ بلوچ اور سیدگلشن ضمیر گیلانی کی آئل ایجنسیوں کو سیل کردیا اور انکے خلاف تھانہ صدر میں استغاثے بھجوادیے ،پولیس نے سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ سیدہ سحرش ارشاد بخاری کی مدعیت میں دونوں منی پٹرول پمپ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔