کچہریوں کا مقصد عوام کی افسروں تک رسائی، منور عباس
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سیدمنور عباس بخاری کی روزانہ کی بنیادپر\"آسان رسائی مسائل کم\"ڈپٹی کمشنرآفس میں جاری ہے۔۔۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے ،درخواستوں پر تحریری احکامات جاری کئے ،اس موقع پرڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی سرکاری افسروں تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل و شکایات معلوم کرکے ان کا فوری ازالہ کیاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں۔ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی سستی اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،مختلف محکموں کے افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسر عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور قانون کی روشنی و میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور درخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں،متعلقہ محکموں کے افسروں کو ان مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے اور جلد از جلد اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیتے ہوئے تمام سائلین کو کہا کہ اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔