وزارت تعلیم کا سمارٹ کلاس رومز متعارف کرانیکا فیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزارت تعلیم نے سمارٹ کلاس رومز متعارف کرانے کافیصلہ کیا ہے۔
تفصیل کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم نے یونیسکو کے تعاون سے پاکستان بھر میں سمارٹ کلاس رومز بنانے کافیصلہ کیا ہے اس پراجیکٹ کا آغاز گلگشت بلتستان اور آزا د جموں کشمیر سے کیا جائے گا جس کے بعد اس کادائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سینئر حکام اور یونیسکو کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لڑکیوں کے 80سرکاری سکولوں کو جدید آئی ٹی وسائل سے آراستہ کیا جائے گا پرائمری سطح کی لڑکیوں کے لیے سمارٹ کلاس روم ٹیکنالوجی لائے گافوائد حاصل کرنے کے لیے تدریس اور سیکھنے کے عمل کو بہتر بنایا جائے گا۔