صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ،عمران یوسف

صارفین کی شکایات کا فوری  ازالہ کیا جائے ،عمران یوسف

ملتان (خصوصی رپورٹر)سینئر جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس ڈسٹری بیوشن عمران یوسف نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کو فوری حل کیا جائے۔

 ان سے اخلاق سے پیش آئیں اور کام کے لیے زیادہ چکر نہ لگوائیں کم پریشر اور پرانی بوسیدہ پائپ لائنز فوری تبدیل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان ڈسٹری بیوشن آفس میں جی ایم احمد جواد خان خاکوانی سے ملاقات اور دفتر کے دورے پر کیا ۔اس موقع پر جواد احمد خان خاکوانی نے ان کو تمام شہر میں جاری کام کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اس موقع پر چیف انجینئر سید حسین ظفر، عثمان کریم بیگ، سیف الرحمن خان اور دیگر افسر ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں