کوٹ ادو:ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

کوٹ ادو:ڈکیتی کی جھوٹی  کال کرنے والا ملزم گرفتار

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)رات گئے رشتہ داروں سے لڑائی،مخالف نے 15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کر دی ۔

،کال جھوٹی ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چک نمبر 527 ٹی ڈی اے میں ریاض احمد لانگ کی رات ایک بجے کے قریب اپنے رشتہ داروں سے لڑائی ہوئی جس نے ایمرجنسی نمبر15پرڈکیتی کی جھوٹی کال کر دی ۔پولیس کے موقع پر پہنچنے پر کال جھوٹی ہونے پرکالر ریاض لانگ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں