مرغوں کی لڑائی پر جوا،4 افراد گرفتار،10تماشائی فرار
جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا)تھانہ بارہ میل کی حدود پولیس نے مخبر کی اطلاع پرموضع بھٹیاں والا میں مرغوں کی لڑائی میں جوا لگانے والے چار افراد گرفتارکرلئے ۔
،10تماشائی فرار،متعدد تماشائیوں کی موٹر سائیکلیں پولیس نے قبضہ میں لے لیں،دو مرغے اور رقم برآمد کرلی گئی،پکڑے جانیوالوں میں سیف اللہ،اللہ دتہ،اختر اور عرفان شامل ہیں،مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔