انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس،گیلے وال زون کی منظوری

انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس،گیلے وال زون کی منظوری

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کی زیر صدارت انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد ۔

 اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول محمد علیم ساگر نے ضلع میں موجود زونز بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ماہر ماحولیات پروفیسر امجد سعید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز محمد نعمان بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن نے گیلے وال زون بارے حتمی منظوری دی ۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر مائنز اینڈ منرلز کمیٹیوں کا قیام حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے جس سے مقامی سطح پر معدنیات کے شعبہ میں بہتری اور سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں معدنی ترقی اور دستیاب ذرائع کے حوالے سے جامع پلان مرتب کریں تاکہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔قبل ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات نے ضلع میں معدنی زون بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں معدنی ذخائر 4 زونز پر مشتمل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں