دہلیز پر حکومت پنجاب کی سروسز فراہم کی جائیں گی،قراۃ العین
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام مریم کی دستک سے عوام کو گھر کی دہلیز پر حکومت پنجاب کی سروسز فراہم کی جائیں گی۔
جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کی زندگیوں میں بھر پور آسانیاں فراہم کی جارہی ہیں ۔یہ بات انہوں نے مریم کی دستک میں رجسٹرڈ ہونے والے سہولت کاروں میں یونیفارم تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مریم کی دستک سے عوام کو دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے ،ان کو گھر بیٹھے تمام سہولیات میسر ہونگی اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ایک باعزت روزگار بھی مل رہاہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ مریم کی دستک ایپ اور پورٹل کے ذریعے ڈومیسائل، پیدائش سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی نقل، نکاح سرٹیفیکیٹ، لرنر ڈرائیونگ سرٹیفیکیٹ،ای سٹیمپ جیسی دیگر خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جاسکتی ہیں۔