نشتر ہسپتال،300مریضوں کا بینائی کا کامیاب آپریشن
ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض چشم نے انسانیت کی خدمت میں اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اب تک تقریباً 300 کے قریب نابینا مریضوں کی بینائی لوٹا دی نابینا پن کے شکار مزید 05 مریضوں کی گزشتہ روز کامیاب سرجری کے بعد بینائی لوٹا دی گئی۔
پانچوں کارنیا ڈاکٹر ندیم اللہ نے امریکا سے عطیہ کئے ،نشتر ہسپتال کے علاوہ اب آنکھوں کے 150 بستروں پر مشتمل علیحدہ ہسپتال بھی فعال جہاں آئی بینک سوسائٹی کا قیام عمل میں لانے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔