پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحان کا طریقہ کار تبدیل کر دیا
ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحان کا طریقہ کار تبدیل کر دیا تفصیل کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے حکام نے فیصلہ کیا ہے۔
کہ اس سال سے پروونشل مینجمنٹ سروس کا امتحان اب دو مراحل میں ہوا کرے گا پہلا مرحلہ سکریننگ مرحلہ ہو گا جو ایک پیپر پر مشتمل ہوگا اس میں سو نمبرز کے سو ایم سی کیوز کے جواب پوچھے جائیں گے اس مرحلے میں کامیاب امیدواران ہی دوسرے مرحلے کا امتحان دے سکیں گے یہ فیصلہ اس بنا پر کیا گیا کہ امیدواران کی تعداد بہت زیادہ ہو جاتی ہے اس سال صرف 67 پوسٹوں کے لیے اکیس ہزار امیدوار میدان میں آگئے ان میں بہت سے سکریننگ ٹیسٹ فیز ون میں ناکامیاب ہو کر فیز ٹو میں داخل ہی نہیں ہو پائیں گے اور کمیشن کے لیے امتحان کا انعقاد نسبتاً آسان ہو جائے گا اس سال کے مقابلے کے امتحان کا پہلا مرحلہ 15 دسمبر کو طے پا چکا ہے اور18 جنوری سے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا لازمی مضامین کے پیپرز 18 سے 20 جنوری تک ہونگے جبکہ آپشنل پیپرز پچیس جنوری سے تین فروری تک ہونگے امتحانی سنٹر پنجاب کے سات ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر بنائے جائیں گے۔