ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جناح کلب کی القادر میموریل کیخلاف جیت
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ون ڈے ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں کھیلے گئے۔۔۔
میچ میں جناح کرکٹ کلب ملتان نے القادر میموریل کو 216رنز سے شکست دیدی جناح کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 315رنز بنائے نوید اسلم 81امتیاز اسلم 63قاسم رضوی 55ناٹ آوٹ شفیق احمد 22طلحہ موہل نے 22رنز ناٹ آوٹ بنائے عطااللہ تین واجد صدیقی اور اکبر علی نے دو دو جبکہ فیاض اور فرحان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی بعد میں کھیلتے ہوئے القادر میموریل صرف 99کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئی حذیفہ نیاز 41مجید رازق 18اور عطااللہ نے 18ناٹ آؤٹ سکور بنائے ۔