مختلف وارداتیں، سولر سسٹم کی تار اورموٹر سائیکل چوری

مختلف وارداتیں، سولر سسٹم کی  تار اورموٹر سائیکل چوری

کوٹ ادو(نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں رقبہ سے سولر سسٹم پر لگی ہوئی تار اورشادی پنڈال سے موٹر سائیکل چوری ۔

تفصیل کے مطابق کوٹ ادو چاہ پیپل والا کے رہائشی محمد یاسین کے رقبہ سے سولر سسٹم پر لگی ہوئی 45 ہزار روپے مالیت کی تار چوری ہوگئی۔ محمد اسلم ڈیرہ غازی خان کا رہائشی موٹر سائیکل پر برادر غلام عباس اور محمد موسیٰ کے ہمراہ ٹی ڈی اے 518 میں شادی پر گیا ہوا تھا ، موٹرسائیکل پنڈال کے باہر کھڑی کی جہاں سے چوری کرلی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں