غیرقانونی منی پمپس پر سرعام پٹرول فروخت،بڑے حادثہ کاخدشہ

غیرقانونی منی پمپس پر سرعام پٹرول فروخت،بڑے حادثہ کاخدشہ

گگومنڈی(نامہ نگار) گگومنڈی شہر اور مضافاتی چکوک کے گلی محلوں میں غیرقانونی منی پٹرول پمپس پرسرعام پٹرول کی فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے کسی وقت بھی کوئی بڑاحادثہ ہونے کاخطرہ ہے ۔۔۔

شہرکے وارث شہیدچوک،شیخ فاضل روڈ، مظفرپارک، ریلوے پھاٹک کے علاوہ چک نمبرز231ای بی، 233ای بی،249ای بی،283ای بی،245ای بی،179ای بی،367ای بی،اڈاشاہ جنید، جملیراروڈپرلگے درجنوں منی پٹرول پمپس اورپٹرول ایجنسیوں پرکھلے عام پٹرول کی فروخت کا مکروہ دھندا جاری ہے ۔ یادرہے کہ گگومنڈی میں غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں پرآگ لگنے کے متعددواقعات ہوچکے ہیں۔منی پٹرول پمپس کے مالکان کاکہنا ہے کہ سول ڈیفنس کے افسروں کومنتھلی دیتے ہیں ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنربوریوالافاروق احمدملک سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں