محکمہ لوکل گورنمنٹ کی نائب قاصد کا خاتون پر تشدد

محکمہ لوکل گورنمنٹ کی نائب قاصد کا خاتون پر تشدد

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)محکمہ لوکل گورنمنٹ کی نائب قاصد ریحانہ کنول کا ساتھیوں کے ہمراہ جگہ کے تنازع پر معصوم خاتون صبا سلمان پر تشدد، ناک کی ہڈی توڑ دی۔۔۔

پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ،تھانہ دانیوال میں بھی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج ہے ۔نواحی علاقہ بھٹہ اکرام کی رہائشی صبا سلمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی بہن کے گھر سے واپسی آرہی تھی کے بھگوان پورہ راجباہ پل کے قریب محکمہ لوکل گورنمنٹ وہاڑی آفس میں تعینات نائب قاصدہ ریحانہ کنول نے ساتھیوں کے ہمراہ میری گاڑی کو روک لیا اور مجھ پر تشدد شروع کر دیا، میری ناک کی ہڈی توڑ دی ، ریحانہ کنول مجھے قتل سمیت تیزاب سے نہلا دینے کی دھمکیاں دیتی ہوئی موقع سے فرار ہو گئی ،تھانہ صدرپولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئیئے جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے ، ریحانہ کنول میری جگہ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ،ناکامی پرمیری جان کی دشمن بن چکی ہے ۔صبا سلمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ریحانہ کنول نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں