نوجوانوں کے مسائل کاحل قرآن میں مضمر،ابوسفیان

نوجوانوں کے مسائل کاحل قرآن میں مضمر،ابوسفیان

ملتان(خصوصی رپورٹر)اسلامک ریسرچ سنٹر و ادارہ علوم اسلامیہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمیناربعنوان‘‘قران مجید اور عصرِحاضر میں نسل نو کے لیے رہنمائی’ سیمینار ہال ادارہ علوم اسلامیہ میں منعقدہوا۔

جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی، ڈین شعبہ عربی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، انڈیا تھے افتتاحی کلمات پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر،بہائودین زکریا یونیورسٹی ملتان نے پیش کئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ آج کے نوجوانوں کے مسائل اور الجھنوں کا واحد حل قران مجید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے ۔ قران مجید دلوں کے غبار کو دھونے کے لئے آیا ہے ۔ بد قسمتی سے ہمارے تعلیمی اداروں کے نصاب میں قرآن مجید کے مطالعے کو اولین اہمیت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کی روایات کے امین ہوتے ہیں۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی بھی برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی روایات کی پاسبان ہے ۔ انہوں نے کہا تقویٰ کا اصل مطلب ہدایت کے لئے سرگرداں رہنا ہوتا ہے ۔ قران مجید کی واضح تعلیمات کی سرتابی کا نتیجہ زندگی میں فساد اور ٹکراؤ ہوتا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن نسل نو کے لئے بہترین اور مستند ترین ہدایت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں