مسلم ٹیچرز فورم ضلع وہاڑی کی تنظیمی باڈیز کی تشکیل مکمل

مسلم ٹیچرز فورم ضلع وہاڑی کی تنظیمی باڈیز کی تشکیل مکمل

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)مسلم ٹیچرز فورم ضلع وہاڑی کی تنظیمی باڈیز کی تشکیل مکمل، پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ اساتذہ کے زیر اہتمام تنظیمی اجلاس جامع مسجد لکڑمنڈی میں ہوا جسکی صدارت رانا محمد شفیق جنرل سیکرٹری وہاڑی نے کی ۔

پروفیسر عطاء اللہ غلزئی صدر مسلم ٹیچرز فورم نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جسے لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ، اس ملک پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے ،جب بھی کوئی مشکل وقت یاآفت آئی اللہ تعالیٰ نے غیبی طریقے سے اس ملک کو عزت سے نوازا ، اساتذہ ہمارے معاشرے کا انتہائی اہم طبقہ ہیں ،بے شک نبی اکرم ؐ دنیا کے سب سے بہترین معلم تھے ،ہم سب کو نبی اکرم ؐ کی حیات طیبہ اور تعلیمات سے سبق حاصل کر کے ان کے مطابق زندگی گزارنا چاہیے ، استاد کی ذمہ داری ہے کہ کلمہ طیبہ کے ساتھ وفا کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات پھیلائے اور لوگوں کو اسلام اور سلامتی کی تعلیم دے ۔ اجلاس میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مسلم ٹیچرز فورم ضلع وہاڑی کی تنظیمی باڈیز کا قیام عمل میں لایا گیا،آخر میں محمد امین صدر مسلم ٹیچرز فورم ضلع وہاڑی نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں