تفتیش مقدمات اور چالان کو جلد مکمل کریں،کامران ممتاز

 تفتیش مقدمات اور چالان کو جلد مکمل کریں،کامران ممتاز

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر)ڈی پی او کامران ممتاز کی صدر سرکل کے پولیس افسروں کے ساتھ میٹنگ،میٹنگ میں سنگین،زیر تفتیش مقدمات اور تھانوں کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن مہر اسحاق سیال،ڈی ایس پی صدر خالد جاوید ، سرکل ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسروں نے شرکت کی۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ تفتیش مقدمات، نامکمل چالان کو جلد مکمل کریں اور قتل و ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ تفتیشی افسر مقدمات کو یکسو یا خارج کرنے کیلئے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں۔خواتین، بچوں کیخلاف ہونیوالے جرائم میں زیرو ٹالرنس ہے ۔پولیس افسران شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ بہتر اور مثالی بنائیں اور جرائم کے سدباب کے لئے خود کو ہمہ وقت تیار رکھیں۔پولیس اور مدعیان میں رشتہ کی بحالی کے لئے مدعیان سے رابطہ اور مقدمہ کا فیڈ بیک لیتے رہیں۔قیام امن اور جرائم کے سدباب کے لیے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری انتہائی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں