کالے کوٹ کے تقدس پرحرف نہیں آنے دینگے ، اعجاز گرمانی
کوٹ ادو(نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گرینڈ الائنس نے تاریخی شکست دیکر تاریخ رقم کردی اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل اعجاز احمد خان گرمانی کا کہنا تھا۔
کہ کالے کوٹ کی تقدیس پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا آئین اور قانون کی بالا دستی کے لئے وکلاء ہر اول دستہ کا کردار ادا کریں گے نومنتخب صدر سردار یونس خان چانڈیہ کا کہنا تھا کہ بار اور بنچ کو ساتھ لیکر چلیں گے تاکہ عوام کو سستے انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے کچہری میں توسیع منصوبہ سمیت وکلاء کالونی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ،نومنتخب جنرل سیکرٹری مدثر خان جگلانی کا کہنا تھا کہ نوجوان وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے ،اس موقع پر مبشر خان گرمانی،غلام ربانی انصاری، ملک غلام حسین کھر، چوہدری شکیل الرحمن، شاہد رشید قریشی، چوہدری راحیل اختر سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے ۔