ن لیگ ورکرز کی مشاورت سے ترقیاتی کا کراتی، ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ کے ایم پی اے ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ الیکشن میں کئے گئے تمام وعدے پورے کرتے ہوے حلقہ میں ریکارڈ ترقیای کام جاری ہے ۔۔۔
ن لیگ اپنے ورکروں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی مشاورت سے ترقیاتی کام کراتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہر محمد اسماعیل کی رہائش گاہ پر پارٹی ورکروں اور حلقہ سے آئے ہوئے ووٹر ز،سپوٹر زسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ واحد جماعت ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے ،نئے سکولز، کالج اورروڈ بن رہے ہیں، جہاں نالیاں، سولنگ، کی ضرورت ہے ان کے کام بھی ہورہے ہیں ،شہر میں ٹف ٹائل لگ رہی ہے ،سیوریج اور واٹر سپلائی پر بھی کام ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے تو سیاسی مخالفین دشمنوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف جال بچھانا شروع کردیتے ہیں جس سے ترقی کا پہیہ رک جاتا ہے ۔