1کروڑ48لاکھ کے نادہندہ 15ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اور۔
نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ لیاقت پور/منچن آباد/رورل لودہراں میں ایک کروڑ48لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر15 ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اور درجنوں ڈیفالٹرزکے کنکشنز منقطع کردئیے ۔ میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے ریلوے روڈ کچی منڈی، فرید کالونی، نزد منڈی مسجد، رحمانی آئس فیکٹری ، بس سٹینڈ، چک 14 اے ، اڈا 11-Aاللہ آباداور دیگر علاقوں میں 15لاکھ26ہزار روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر3ٹرانسفارمرزاور11میٹرز اتارلئے گئے جبکہ 95ہزار روپے واجب الادا رقم موقع پر وصول کرلی گئی۔3نادہندگان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کروادئیے گئے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین بہاولنگر ڈویژن ثناء اللہ ظفراور ایس ڈی او منچن آبادسب ڈویژن نبیل احمد کی سربراہی میں منچن آباد سب ڈویژن میں ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے بونگہ اکبر ، بستی سرواہن ، جوڈھیکا ، بستی حبیب کا اور موضع کالے خان میں 42لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر4 ٹرانسفارمرزاور4میٹرز اُتارلئے ۔