نشتر ٹو:انٹرنیٹ کی سست روی،پرچی کیلئے لمبی قطاریں،مریض خوار

نشتر ٹو:انٹرنیٹ کی سست روی،پرچی کیلئے لمبی قطاریں،مریض خوار

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ٹو میں نیٹ سلو ہونے کی وجہ سے مریضوں کی لمبی قطاریں لگنا معمول بن گیا۔

پرچی بنوانے والے مریض گھنٹوں انتظار میں کھڑے رہنے پر مجبور ہو گئے جسکی وجہ سے آنے والے مریضوں کو اپنا چیک اپ کروانے کے لئے پورا پورا دن انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال ٹو میں ایک تو نیٹ کافی سلو ہے اور دوسرا پرچی کائونٹر پر ناتجربہ کار عملہ بیٹھا ہے جسکی وجہ سے ایک مریض کی پرچی بنانے میں دس سے پندرہ منٹ کا وقت لگ جاتا ہے اس بارے میں مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال ٹو میں آئے روز نیٹ کی خرابی کی وجہ سے مریضوں کو کافی کافی دیر انتظار کرنا پڑتا ہے اور گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد جب ان کی پرچی بنتی ہے تو پھر ڈاکٹرز کو چیک کروانے اور پھر ٹیسٹ کروانے کے لئے ان کو گھنٹوں لگتے ہیں جسکی وجہ سے ان کا پورا دن ضائع ہو جاتا ہے اور نیٹ کی خرابی کی وجہ سے ہی ان کی لیب رپورٹس بھی تاخیر سے ملتی ہیں اور مریض باربار لیبارٹری کے چکر لگاتے رہتے ہیں مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور فوری طور پر نیٹ کے مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ مریضوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔اس صورتحال میں بیماری کا شکار مریض دوہری اذیت میں مبتلا ہیں مریضوں اور لواحقین نے مسئلے کے فوری سدباب کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں