ڈی ایچ کیو ہسپتالـ:اپ گریڈڈائیلسز یونٹ فعال

ملتان ،وہاڑی (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی ،خبرنگار) صحت مند پنجاب ویژن کے تحت کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کونسل کے بجٹ سے ڈائیلسز یونٹ میں مشینوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔اب ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال میں ڈائیلسز کی گیارہ مشینیں کام کریں گی۔تمام مریضوں کا ڈائیلسز مفت کیا جائے گا۔دوسری جانب ڈویژن میں عوام الناس کی انتظامیہ سے براہ راست رسائی کا میکنزم لاگو کردیا گیا۔ کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں طبی سہولیات کے حوالے سے عوامی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈپٹی کمشنرز ،ٹی ایچ کیو اور دیہی مراکز صحت میں اسسٹنٹ کمشنرز کے نمبرز آویزاں کردیئے گئے شہری طبی سہولیات اور ادویات کی عدم فراہمی پر فوری شکایات درج کرا سکیں گے ۔علاوہ ازیں شہر کی تزئین و آرائش کیلئے ڈویژنل انتظامیہ سرگرم عمل ہوگئی ۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے شہر کے داخلی خارجی راستوں کا دورہ کرتے ہوئے داخلی خارجی دروازوں پر لائٹس لگانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں کی خصوصی صفائی و سکریپنگ کی جائے ۔ عامر کریم خاں نے وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال, ماڈل بازار اور 11ڈبلیو بی میں اپنی چھت پروگرام کے تحت گھر کی تعمیر کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ہسپتال میں آؤٹ ڈور کے ریومپنگ کام بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔