گڑھے میں ساتھی کے دھکا دینے سے 10سالہ بچہ زخمی

گڑھے میں ساتھی کے دھکا  دینے سے 10سالہ بچہ زخمی

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ٹھیکیدارکی مبینہ غفلت کے باعث کھودے گئے 15 فٹ گہرے گڑھے میں ساتھی طالب علم کے دھکا دینے پر دس سالہ بچہ گر کر زخمی ہو گیا ۔

چک نمبر 168 دس آر میں سیوریج لائن بچھانے اور سیوریج مین ہول بنا کر 15 فٹ گہرے گڑھے کو ٹھیکیدار کی جانب سے سیفٹی کے انتظامات کیے بغیر کھلا چھوڑ دیا گیا تھا۔جس کے باعث 10 سالہ عبدالرحمن گھر سے ٹیوشن پڑھنے جا رہا تھا کہ ساتھی طالب علم نے دھکا دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں