کوٹ ادو،کمشنر ڈیرہ کا ریونیو معاملات،ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

کوٹ ادو (نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چودھری نے کوٹ ادو کا دورہ کیا۔
اور ایس ایم بی آر نبیل جاوید کے ہمراہ کوٹ ادو میں ریونیو معاملات،ترقیاتی منصوبے اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔کمشنر اشفاق احمد چودھری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو معاملات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ڈیجیٹل گردآواری،مواضعات کو آن لائن کرنے ،سرکاری ٹیکس اور واجبات کی وصولی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو منور عباس بخاری نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیلوں میں بھرپور ریکوری آپریشن شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے ۔ریونیو کورٹس کے ذریعے واجبات کے کیسز کے جلد فیصلے کریں گے ۔