ڈی سی مظفر گڑھ کاگنیش واہ نہر کادورہ، ناقص صفائی پربرہم

ڈی سی مظفر گڑھ کاگنیش واہ نہر  کادورہ، ناقص صفائی پربرہم

مظفرگڑھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ کے ہمراہ گنیش واہ نہر کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے نہر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے نہر میں موجود کوڑے کرکٹ کو دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اورنہر میں صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنا پہلی ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں