60کلو ملاوٹی کھویا،100لٹر زائد المیعاد مشروبات تلف

وہاڑی، بورے والا(نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر )فوڈ اتھارٹی ٹیم کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،مضر صحت و غیر معیاری اشیاء خورونوش قبضہ میں لے کر تلف کر دیں ۔
تفصیل کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کھویا یونٹ و متعدد سپرسٹورز کی انسپکشن کرتے ہوئے 60 کلو ملاوٹی کھویا،100 لٹر زائد المیعاد مشروبات،10 کلو ممنوعہ چائنہ نمک،30 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف کر دیا جبکہ کھویا یونٹ مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ۔اس کے علاوہ 6 فوڈ پوائنٹس کو 91 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائیاں لاہور روڈ بوریوالا،حبیب کالونی بوریوالا،لڈن،گڑھا موڑ،سبزی منڈی وہاڑی،بستی اسلام پورہ میں کیں اس حوالہ سے فوڈ اتھارٹی ترجمان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کھویا کی تیاری میں سٹارچ کیمیکل کی ملاوٹ کرنے پر کھویا یونٹ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔