اینٹی کرپشن کی کارروائی، 7جعلساز حراست میں لے لئے

اینٹی کرپشن کی کارروائی، 7جعلساز حراست میں لے لئے

ملتان(کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن وہاڑی رائو فیصل الرحمن نے۔ Fir 21/24کے ملزم محمد جاوید

، محمد رمضان ،محمد نذیر محمد نصیر ، محمد بوٹا ، اللہ یار ،اعظم کو گرفتارکرلیا ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن وہاڑی رائو فیصل رحمان نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں مطلوب ملزموں کی سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا ملزموں نے سیکرٹری یونین کونسل کے ساتھ مل کر آمنہ بی بی کا جعلی نکاح نامہ بنوایا تھا جوکہ انکوائری میں جعلی ثابت ہو گیا تھا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں