ستھرا پنجاب مہم، زیرو ویسٹ کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

ستھرا پنجاب مہم، زیرو ویسٹ کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

ملتان (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر، خصوصی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کااچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی آپریشن کی انسپکشن کی اور شہریوں سے ملاقات بھی کی۔ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی عملے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے پیدل چل کر گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے نیا صفائی ماڈل نافذ کیا گیا ہے آؤٹ سورس ماڈل کے تحت نئی مشینری اور افرادی قوت شامل کی جارہی ہے ۔محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلع کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جبکہ صفائی شکایات کے حوالے سے 1139 کنٹرول روم مکمل فعال کیا گیا ہے ۔ سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ سرکاری سکولوں میں سازگار تعلیمی ماحول کے لیے بچوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ ملک کے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے ۔ ان خیالات کے اظہار انہوں نے گورنمنٹ جامعہ العلوم ہائی سکول نیو ملتان میں اپنی مدد آپ کے تحت 25 کلو واٹ کے سولر پینل کی تنصیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں