مدرسہ جامعہ رحیمیہ :حفاظ کرام کی دستار بندی ‘ اسناد تقسیم

مدرسہ جامعہ رحیمیہ :حفاظ کرام کی دستار بندی ‘ اسناد تقسیم

وہاڑی (نمائندہ دنیا ) نواحی علاقہ اڈہ کرم پور کے مدرسہ جامعہ رحیمیہ کوٹ قاضی میں حفاظ کرام کی دستار بندی اوراسناد دینے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

 امیدوار ایم پی اے تحریک لبیک پاکستان پی پی234شاہد محمود چوہدری نے قرآن حکیم حفظ کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کیں ،وہاڑی کے نواحی اڈہ کرم پور کے مدرسہ جامعہ رحیمیہ کوٹ قاضی میں چھ حفاظ کرام کی دستار بندی جبکہ سات حفاظ کو حفظ قرآن کی اسناد تقسیم کی گئیں اس موقع پر مہتمم مدرسہ قاری شہباز احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارہ میں آٹھ سال کے مختصر عرصہ میں 75حفاظ کرام قرآن مجید حفظ کرچکے ہیں اور درجنوں بچے ابھی زیر تعلیم ہیں انشاللہ یہ بچے بھی اپنے سینے قرآن حکیم کی روشنی سے منور فرمائیں گے اس موقع پر مولانا عبید اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وہ درس انقلاب ہے جس کی تعلیمات پر عمل کرنے سے دونوں جہانوں کی کامیابی اور تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ، پوری دنیا کی اُمت مسلمہ کومتحد ہونے اور فتنہ فساد سے دور رہ کر آپس میں محبتیں بانٹنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حفاظ اور علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآن کی تعلیمات پر عمل کرکے لوگوں کو زندگی کا حقیقی مقصد بتا کر اُمت مسلمہ کو متحد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،اس موقع پر امیدوار ایم پی اے تحریک لبیک پاکستان پی پی 234 شاہد محمود چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور حفاظ کرام میں اسناد تقسیم کیں پروگرام کے اختتام پر انے والے مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا ملکی استحکام اور سالمیت کے لیے دُعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں