دھی رانی پروگرام،بہترین کارکردگی پر اے سی کو خراج تحسین

دھی رانی پروگرام،بہترین کارکردگی پر اے سی کو خراج تحسین

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنرعمرانہ توقیرنے دھی رانی پروگرام کے بہترین انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کی کاوشوں کوسراہا۔

اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں اجتماعی شادیوں کا پروگرام معاشرے میں امیدو استحکام کو فروغ دے کر ایک مثبت اثر ڈال رہا ہے ،حکومت پنجاب کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو دھی رانی پروگرام کے بہترین انعقاد کا اہم ٹاسک سونپا گیا تھا جس میں نوبیاہتا جوڑوں کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد، تحائف کو گھروں تک پہنچانا سمیت دیگر ذمہ داریاں شامل تھیں جسے میری ٹیم نے احسن انداز میں بخوبی پورا کیا اور دھی رانی پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہواجس پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں