فیڈرل بورڈ نے سکینڈری سکول امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی
ملتان(خصوصی رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (میٹرک اور نویں کلاس )پارٹ I اور II کے پہلے سالانہ امتحان 2025 کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔
امتحانات منگل 18 مارچ 2025 کو شروع ہو ں گے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے وہ صبح 8:30 بجے تک اپنے مقررہ امتحانی مراکز پر پہنچ جائیں، داخلہ 8:55بجے بند ہوگا۔ امتحانات صبح 9:00 بجے شروع ہوں گے ۔