خشک سالی : محکموں سے ایک ہفتے میں پلان طلب

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر خان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری خشک سالی ایڈوائزری الرٹ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں خشک سالی الرٹ ایڈوائزری کے پیش نظر تمام محکموں کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کیلئے ایک ہفتہ کے اندر پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر خان نے کہا کہ کسانوں کوممکنہ آبی قلت کے خدشے بارے پیشگی آگاہ کیا جائے۔