سیوریج سسٹم ناکارہ ، رہائشی علاقوں میں گنداپانی جمع

سیوریج سسٹم ناکارہ ، رہائشی علاقوں میں گنداپانی جمع

اوچ شریف ( نمائندہ دنیا ) ستھرا پنجاب صفائی مہم اوچ شریف میں فلاپ ہوکر رہ گئی ، تاریخی شہر اوچ شریف کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث پورا شہر گندے پانی کی لپیٹ میں ہے ، گنجان آباد رہائشی علاقے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

 گیلانی محلہ ، محلہ امیر آباد ، اکبر ٹاؤن ، محلہ سوڈھگان ، محلہ جگ پورہ سمیت شہر بھر کے دیگر علاقوں میں سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے ، کاروباری علاقوں میں سیوریج کے پانی کے باعث لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، شہری بزرگ ،مرد و خواتین کو امدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گھروں کے قریب سیوریج کا پانی کھڑا ہونے کے باعث لاکھوں مالیت کے قیمتی گھروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں گلیوں میں لگی لاکھوں مالیت کی ٹف ٹائلز سیوریج کے کھڑے پانی کے باعث تباہ ہورہی ہے ۔ سیوریج کے پانی کے باعث علاقہ میں تعفن پھیل چکا ہے ، اور علاقہ مکین الرجی ، ملیریا سمیت متعدد وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ، اس صورتحال کے باعث نمازی یا تو گھروں میں نماز پڑھ لیتے ہیں یا ان گندے پانی کے جوہڑوں سے گزر کر مسجد جاتے ہیں جگہ جگہ کھڑا سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لئے عذاب بن چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں