ڈی پی او کا سیف سٹی کی زیرتعمیر عمارت ،آفس کا دورہ

ڈی پی او کا سیف سٹی کی زیرتعمیر عمارت ،آفس کا دورہ

بہاول پور( خبرنگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کابہاولپور سیف سٹی کی زیرتعمیر عمارت ،ایس ڈی پی او سٹی و صدر سرکل آفس، پولیس خدمت مرکز ، تھانہ کینٹ وتھانہ صدر بہاولپور کا وزٹ کیا اوربعد ازاں 20ویں چولستان جیپ ریلی کی سکیورٹی چیک کی، سیف سٹی پراجیکٹ اہم منصوبہ ہے۔

 تھانوں کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنائیں، انٹر نیشنل میگا ایونٹ چولستا ن جیپ ریلی کے موقع پر افسران و جوان الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں، ڈی پی او اسد سرفرازخان تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کابہاولپور سیف سٹی کی زیرتعمیر عمارت ،ایس ڈی پی او سٹی و صدر سرکل آفس،پولیس خدمت مرکز ،تھانہ کینٹ وتھانہ صدر بہاولپور کا وزٹ اور 20ویں چولستان جیپ ریلی کی سکیورٹی چیک کی۔ سیف سٹی منصوبے سے شہر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے میںمدد حاصل ہوگی۔ڈی پی او بہاول پورنے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان نے ایس ڈی پی او آفس سرکل سٹی و صدر کے دفاترپولیس خدمت مرکز اور تھانہ کینٹ و صدر بہاولپور کے وزٹ کے موقع پر صفائی چیک کی اور تھانے کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے متعلق احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر انہوںنے پولیس خدمت مرکز میں آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں