تعلیم اور درخت دونوں ترقی کی علامت ہیں، عمرانہ توقیر

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکو ل کا دورہ، استاد کے نام کا پودا لگایا۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ تعلیم اور درخت دونوں ترقی کی علامت ہیں جہاں علم ترقی کرتا ہے۔
وہیں سرسبز ماحول خوشحالی لاتا ہے ،جیسے ایک استاد علم کا بیج بوتا ہے ، ویسے ہی ہر درخت زندگی کی علامت ہے ۔ ایک استاد، ایک درخت، ایک بہتر کل کی ضمانت ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے علامہ اقبال پارک،ریل بازار،سستا بازار،جنرل بس اسٹینڈ اور گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر آف ایکسیلنس کا بھی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر کو پارکس،جنرل بس سٹینڈز کی بحالی، سڑکوں کی تعمیر، گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر بلڈنگ کی تکمیل، ریونیو کمپوننٹ اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ،ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے پارکس، جنرل بس سٹینڈز کی بحالی، سڑکوں کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے اور گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر میں بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پارکس کی تزئین و بحالی کا مقصد عوام کو بہترین تفریح سہولیات فراہم کرنا ہے ،جنرل بس سٹینڈز سے تجاوزات کو ختم کرکے کشادہ اور خوبصورت بنایا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر بلڈنگ کے کام اور تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اوربلڈنگ میں معذور بچوں کی محفوظ اور آسان رسائی کیلئے ریمپ بنانے کا حکم دیا ۔