انجمن تاجران گول پلاٹ کے تاجروں کی حلف برداری

انجمن تاجران گول پلاٹ کے تاجروں کی حلف برداری

ملتان ( لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کے نومنتخب عہدیداروں نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا الیکشن کمیشن نے کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق مہمان خصوصی تھے صدر چیمبر ظفر اقبال صدیقی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

اس سلسلہ میں انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری گول پلاٹ ممتاز آباد میں منعقد ہوئی تقریب میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔نئی کابینہ میں شامل ارکان میں صدر محمد عاطف ریحان، سیکرٹری جنرل حمد عاشق خان بلوچ، ارباب قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری قیصر ایوب صدیقی، نائب صدر حاجی عقیل، سرپرست شیخ محمد ذاکر، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر کامران خان، نائب صدر واجد عزیز انصاری، افتخار خان، ملک ساجد، محمد شاہد اسمعیل، شیخ وقاص، سجاد جگنو، عشرت علی قریشی، جاوید انصاری، فنانس سیکرٹری صغیر الدین قریشی، سیکرٹری نشر و اشاعت محمد طارق عمران بخاری اور دیگر ٹیم ممبران شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق اورصدر ظفر اقبال صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کا مقصد تاجروں کے مسائل کو حل کرنا اور ان کے کاروباری مفادات کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی کابینہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاجروں کے لئے بہترین سہولیات اور مواقع فراہم کریں اور حق سچ کا ساتھ دیں کسی سے ذیادتی نہ ہونے دیں حقوق کی فراہمی کے لیے جدوجہد کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں