ویمن یونیورسٹی ،سائنس اینڈ آرٹس انٹرنیشنل کانفرنس شروع

ویمن یونیورسٹی ،سائنس اینڈ آرٹس انٹرنیشنل کانفرنس شروع

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی میں پہلی دوروزہ سائنس اینڈ آرٹس انٹرنیشنل کانفرنس 17فروری سے شروع ہوگی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی میں دو روزہ سائنس اینڈ آرٹس کانفرنس 17فروری سے شروع ہوگی ۔

جس میں ملکی اور غیر ملکی سکالر شرکت کریں گے اور ریسرچ مقالے پیش کریں گے ۔کانفرنس کی سرپرست اعلیٰ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر میمونہ یاسمین خان،ڈاکٹر عاصمہ اکبر ڈائریکٹر بی آئی سی/ ٹیچر انچارج شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات دیڈاکٹر خدیجہ کنول،ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سی ایس اینڈ آئی ٹی ،خرم اقبال،ڈاکٹر کنول رحمان چیئرپرسن شعبہ فارمیسی شامل ہیں جبکہ منتظمین،ڈاکٹر دیبا شہوار،ڈاکٹر آسیہ بی بی ،ڈاکٹر مدیحہ اکرم ،سونیا ناصر خان،ڈاکٹر صائمہ نسرین ڈاکٹر انعم جاوید، ڈاکٹر حنا علی،ڈاکٹر مکیہ نبی بخش ،ڈاکٹر سعدیہ مشرف،ڈاکٹر سمیرا محبوب،ڈاکٹر رقیہ بانو ،ڈاکٹر عدیلہ ہارون ،ڈاکٹر زرمینہ راشد شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں