آرپی او آفس کے اہلکاروں کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ،نقدا نعامات

آرپی او آفس کے اہلکاروں کیلئے  تعریفی سرٹیفکیٹ،نقدا نعامات

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجن پولیس آفیسر کیپٹن ( ر) محمد سہیل چودھری نے ڈیٹا پراسیسنگ آ فیسر ، سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کو ان کی بہترین خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے ۔

اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا ملتان ریجن کے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ اور تھانے کاریکارڈ اپ ڈیٹ رکھیں ۔ انہوں نے ریکارڈ ا پ ڈیٹ رکھنے والے پو لیس اسٹیشن اسسٹنٹ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے ۔ انہوں نے ریجن کے دیگر ڈسٹرکٹ میں تعینات پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کو ہدایت دی کہ وہ تھانے آ نے والے سائلین کی ہر ممکن مدد کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں