ڈی پی او کی جامع مسجد میں کھلی کچہری ، مسائل سنے

ڈی پی او کی جامع مسجد میں کھلی کچہری ، مسائل سنے

عبدالحکیم (نامہ نگار, سٹی رپورٹر ) ڈی پی او خانیوال نے اڈا خالق اباد کی جامع مسجد میں کھلی کچہری لگائی۔

 جہاں عوام کے مسائل موقع سن کر احکامات صادر کئے‘ ڈی پی او خانیوال نے اڈا خالق آباد میں کھلی کچہری لگائی، جہاں انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور فوری احکامات جاری کیے ۔ شہریوں نے پولیس سے متعلقہ شکایات پیش کیں جن میں امن و امان، منشیات فروشی، ٹریفک مسائل اور دیگر عوامی مسائل شامل تھے ڈی پی او نے موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایات جاری کیں اور کئی مسائل فوری طور پر حل کر دئیے ۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ پولیس عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا مقامی افراد نے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقے میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی بہتری میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں