’’ونڈہ کراؤ سکھ پاؤ‘‘پروگرام کی تقریب ، نقول مالکان کے حوالے

’’ونڈہ کراؤ سکھ پاؤ‘‘پروگرام کی  تقریب ، نقول مالکان کے حوالے

وہاڑی (خبرنگار ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ’’ونڈہ کراؤ سکھ پاؤ‘‘پروگرام کی چک نمبر 93ڈبلیو بی میں تقریب کی گئی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول ونڈہ جات کی نقول مالکان کے حوالے کیں اس موقع پر پلس پراجیکٹ سے مستفید ہونیوالے خواتین و مرد حضرات نے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ اداکیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت ونڈہ کرانے والوں کو انکی دہلیز پر مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں